Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جمعہ کو ہندوستان میں ہونے والے ظلم کے خلاف یوم احتجاج منا یا جائے ،امیر العظیم


لاہور 27فروری 2020ئ
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے جمعہ 28 فروری کو ہندوستان میں مسلمانوں سمیت مظلوم اقلیتوں کے خلاف ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف یوم احتجاج کا اعلان کیاہے اور کہاہے کہ بھارت میں شہریت قانون کے خلاف مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں طویل عرصے سے احتجاج کر رہی تھیں مگر ٹرمپ کی آمد پر اس احتجاج کو کچلنے کے لیے آر ایس ایس کے غنڈوں کو جلاﺅ ، گھیراﺅ اور قتل عام کی کھلی چھوٹ دی گئی ۔ پولیس اور دیگر فورسز نے اقلیتوں کو تحفظ دینے کی بجائے آر ایس ایس کا ساتھ دیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے ظلم و جبر کا جو بازار کشمیرمیں گرم کر رکھا تھا ، اسے پورے بھارت میں پھیلا دیا گیاہے ۔ لاکھوں مسلمانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے ۔ مساجد و مدارس اور بستیوں کو جلایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری ،اقوا م متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارت میں ہونے والے قتل عام کا نوٹس لینا اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری مجرمانہ خاموشی ترک کر کے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کا قتل عام رکوائے ۔
امیر العظیم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی فسادات کے شہدا اور زخمیوں کے لیے دعائیں کی جائیں اور ملک بھر میں بھارت کے ظلم و جبر کے خلاف ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس