Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف ملک گیر مہم جاری رکھے گی،محمد حسین محنتی


23فروری2020جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی سے عام آدمی سے وزیراعظم تک پریشان ہے عام آدمی کی مجبوری سمجھ میں آتی ہے لیکن وزیراعظم سے اپنے وزرا سنبھالے جارہے ہیں نہ ہی مہنگائی کا عفریت قابو میں آرہا ہے جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف ملک گیر مہم جاری ہے. باری باری والے بعد بربادی والوں کو بھی آزمایا ہے مگر عوام کے حالات روز بروز بگڑتے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر منعقدہ تحت زیریں سندھ کے امراءاضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ سمیت نائب امرائ، نائب قیمین بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ کرپشن, مہنگائی, آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن نے خزانے سے عوام تک سب کچھ بدحال کردیا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت بھی پی پی اور مسلم لیگ کا تسلسل ہے اور ان سے دو ہاتھ آگے بڑھ گئی ہے.، ہر شعبہ زندگی متاثر ہے. غریب عوام دو وقت کی روٹی کا محتاج بنا ہوا ہے،اس کا ذمہ دار طبقہ حکومت میں شامل ہے جو کبھی آٹا ذخیرہ کرتا ہے, بیرون ملک فروخت کرتا ہے تو کبھی چینی کا بحران پیدا کرکے مال کماتا ہے،لیکن حکومت کے دعوے ہی ختم نہیں ہوتےآئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر فیصلے کئے جارہے ہیں. معاشی ٹیم آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹیم ہے ایسے میں تبدیلی کیا آئے گی حالات مزید بگڑیں گے۔سندھ کے عوام کو وفاقی حکومت اور سندھ پر گذشتہ گیارہ سالوں سے قائم پی پی حکومت نے بھی مایوسی، بھوک، بدحالی اور مہنگائی وبیروزگاری کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے، جس حکومت کی اپنی ایم پی اے بھی قاتلوں اور رہزنوں کے ہاتھوں محفوظ نہ ہو، دن دیہاڑے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے صحافی کو قتل کردیا جائے اور قاتل آج تک گرفتار نہ ہوئے ان سے عوام کی جان،مال کے تحفظ کی امید نہیں کی جاسکتی، تھر کے کوئلے، بدین ،سانگھڑ،گھوٹکی اور دادو کے تیل اور گیس کے ذخائر کے باوجود آج عام آدمی صحت، تعلیم اور صاف پانی جیسے بنیادی سہولیات سے بھی محروم جبکہ حکمرانوں کی دولت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، چینی کی لاکھوں بوریاں آئل کی فیکٹریوں سے برآمد ہونے کی مکمل تحقیقات کی جائے کہ وہ چینی کس کی تھی،سندھ حکومت اور وفاق کی لڑائی میں سندھ کے عوام کی حالت زار مزید بدتر ہوچکی ،کراچی تا کشمور شہری اور دیہی سندھ مکمل طور پر تباہی کا شکار لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کے دیانتدار اور امانتدار قیادت کو منتخب کریں، مہنگائی،بیروزگاری ،کرپشن سے نجات اور ملکی ترقی کا خواب دیانتدار قیادت کو اقتدارکے ایوانوں تک پہنچانے کے سوا کبھی بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس