Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عمران خان حکومت ہر اعتبار اور ہر پہلو سے ناکام ہے ،لیاقت بلوچ



لاہور23فروری2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان حکومت ہر اعتبار اور ہر پہلو سے ناکام ہے ۔ عوام میں مایوسی اور ناامیدی کا گراف تیزی سے بڑھتا جارہاہے ۔ مہنگائی ، بے روزگاری عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے ۔ وفاقی حکومت نے تیل ، بجلی ، گیس کی قیمتیں کم نہیں کیں ، افراط زر کم نہیں ہوگا ۔ بجلی ، گیس انتہائی مہنگی سطح پر منجمد کرنا عوام کی مفلسی اور ناچاری بڑھائے گی ۔ مہنگائی بے قابو ہے ۔ حکومتی اقدامات ناکارہ ہیں گرانی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کے لیے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا محال ہو چکا ہے ۔ جماعت اسلامی کی مہنگائی ، بے روزگاری کے خلاف اور اسلامی معاشی نظام کے قیام کی تحریک مظلوم عوام کو متحد اور متحرک کردے گی ۔ اسٹیٹ بنک کے گورنر کے دوہرے بیانات و تجزیے خراب معیشت کو بے نقاب کر رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف کی اقتصادی ٹیم کے لیے بھی حکومت کے ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا ۔ان خیالات کا ا ظہار انہوںنے جے آئی یوتھ ، اسلامی جمعیت طلبہ کے وفود اور دیر اپر کے سیاسی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالم اسلام اور نوجوانون نسل بحرانوں میں گھرے ہیں ۔ عالمی سامراجی قوتیں اسلام اور مسلمانوں کو ہدف بنا کر سیاسی ، دفاعی ، اقتصادی اور تہذیبی ایجنڈا مسلط کررہی ہیں ۔ نوجوانوں کو اسلامی انقلابی روح پیدا کرنے اور ظلم ،جبر و طاغوت کے سامراجی خداﺅں کے خلاف مزاحمت کے جذبے بیدار کرنا ہوں گے ۔ سوشل میڈیا کو جھوٹ ، فریب ، غیبت اور انتشار اور فساد پھیلانے کی بجائے نوجوان اعلیٰ مقاصد کے ساتھ اسلام کے اعلیٰ اور انقلابی پیغام کو عام کریں ۔ آئی ٹی کے ماہر نوجوان بھارت کے کشمیریوں پر مظالم اور غاصبانہ قبضہ کو بے نقاب کرنے کے لیے مسلسل زبردست میڈیا مہم چلائیں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس