Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی پنجاب بھر میں بھر پور حصہ لے گئی،محمد جاوید قصوری



:20فروری 2020
لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت منصورہ میں بلدیاتی انتخاب کی تیاریوں اورحکمت عملی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہو۔ا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے خصوصی طورپر شرکت کی اس موقع پر بلال قدرت بٹ، سردارظفر حسین، ذکر اللہ مجاہد، ضیاء الدین انصاری، محمد فاروق چوہان دریگر بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخاب میں بھرپور شرکت کرے گی اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں ان شاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی پنجاب بھر میں بھرپور حصہ لے گئی۔۔موجودہ حکمران ہر محازپر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ ان سے قومی توقعات بری طرح مجروع ہوئی ہیں۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں،عوام کیلئے تبدیلی کا نعرہ مذاق بن چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی صرف اورصرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ قوم جماعت اسلامی کے کردار اورکرپشن سے پاک محب وطن قیادت پر اعتماد کا اظہار کرے۔ محمد جاوید قصوری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی سیاست میں اہم کرداراداکیا ہے۔ہمارے لوگ مختلف اوقات میں منتخب ہو کر اسملیوں میں آئے اوراپنا مثبت کرداراداکیا ہے آج بھی کوئی شخص ان کی کارکردگی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔بلدیاتی انتخابات میں پوری انداز میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہمارے ارکان جماعت اورکارکن آئندہ بلدیاتی انتخابات میں لاہور سمیت پنجاب وسطی کے دیگر ضلعوں میں اپنے امید وار میدان میں اتاریں گئے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوت کا مظاہرہ کریں گے انتخابی عمل شفاف بنانے کی اشد ضرورت ہے۔قوم کو روٹی کپڑا مکان، یشین ٹائیگر اوردو نہیں ایک پاکستان کے نام پر بے وقوف بنایا جارہا ہے اب ہم مسلم لیگ (ن)پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی حقیقت جان چکے ہیں ملک میں اہل اورباکردار قیادت کا فقدان ہے۔ ا س خلا کو جماعت اسلامی ہی پورا کرے گئی۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس