Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں مسلسل حکومتی نااہلی ، ناتجربہ کاری ، قانون سے کھلواڑ اور بدنیتی اجاگر ہو رہی ہے،لیاقت بلوچ


لاہور20فروری2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں مسلسل حکومتی نااہلی ، ناتجربہ کاری ، قانون سے کھلواڑ اور بدنیتی اجاگر ہو رہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اور وزراءزور بیان ، معاملات کو بگاڑنے اور مخالفین کی توہین اور تضحیک کرنے کی عادت کا شکار ہیں جس سے پورا ریاستی نظام اور ریاستی ادارے بری طرح ناکام ہو رہے ہیں ۔ حکومت اپنی مہلت عمل تیزی سے خود کم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی محاذ پر مکمل ناکام ہے ۔ مہنگائی کنٹرول کرنے ، عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریات مہیا کرنے کا حکومتی وژن اور لائحہ عمل ناپید ہے ۔ حکومت پہلے عوامی مسائل کو تحقیر کی نگاہ سے دیکھ رہی تھی اب جب پانی سر سے گزر ا تو ہلاکت اور حماقت خیز اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ بجلی، گیس، تیل پر ٹیکسوں کی یہی شرح برقرار رہی تو معاشی سرکل جام ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ملک گیر مہم کے ذریعے مہنگائی ، بے روزگاری اور حکومتی ناکامی پر عوام کو متحد کرے گی ۔
لیاقت بلوچ نے بلوچستان میں مسلسل دہشتگردی کے واقعات پر تشویش، صدمہ اورتربت سانحہ کے شہداءکے لواحقین سے تعزیت کرتے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں خوفناک دہشتگردی کا نیٹ ورک بھارت چلا رہاہے ۔ کلبھوشن نیٹ ورک کا تسلسل جاری ہے ۔حکومت عوام کے جان ، مال کی حفاظت میں ناکام ہے ۔ حکومت قوم کو جواب دے کہ دہشتگرد پھر سے کیوں فعال ہوگئے ہیں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس