Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ملک میں بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام سینیٹر سراج الحق کا ساتھ دے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


20 فروری 2020ء
لاہور ( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام سینیٹر سراج الحق کا ساتھ دے ۔ کمر توڑ مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ۔ حکمرانوں کی نام نہاد تبدیلی نے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی نظم کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، افتخار احمد چوہدری، اظہر بلال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، چوہدری
محمود الاحد، عبدالرشید مرزا، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ موجودہ نا اہل حکومت نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ لوگ جان لیوا مہنگائی کی وجہ سے فاقہ کشی اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور ہمارے حکمران ایوانوں میں بیٹھ کر اور ٹی وی چینلز پر سب اچھے کی گردان الاپ رہے ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ قوم نے ملک کی تمام نام نہاد سیاسی پارٹیوں کو آزما لیا ہے جنہوں نے پوری پاکستانی قوم کو شدید مایوس کیا ہے اور اب تبدیلی کے سونامی نے بھی قوم کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے ۔ قوم کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن باقی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی منظم ترین جمہوری اور دیانتدارجماعت ہے جو خدمت خلق کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور سینیٹر سراج الحق کے وژن کے مطابق مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف شروع ہونے والی
مہم میں شہریان کو منظم کرے گی اور مہنگائی کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس