Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی 20 فروری سے مہنگائی کے خلاف مارگئی مہنگائی کے سلوگن سے تحریک شروع کر رہی ہے،محمد حسین محنتی



کراچی(اسٹاف رپورٹر)19 فروری 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دعویدار حکومت عوامی مسائل کے حل، مہنگائی کے کنٹرول سمیت ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے۔ رکارڈ قرضے بے تحاشہ سود اور آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرنے باوجود ملک مزید مقروض اور عام آدمی صاف پانی، صحت تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔ جماعت اسلامی 20 فروری سے مہنگائی کے خلاف مارگئی مہنگائی کے سلوگن سے سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں تحریک شروع کر رہی ہے۔ جس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے اور حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ مہنگائی اور حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بدحال اور عوام بے حال ہوچکے ہیں۔ مسائل سے نجات اور معاشی ترقی کا واحد حل شریعت کا نظام اور سودی لعنت کا خاتمہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوسعید آباد پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت اور ہالا میں جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کی مجلس شوری سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ محرابپور کےصحافی عزیز میمن اور نوشہروفیروز میں خاتون رکن سندھ اسمبلی کا بے رحمانہ قتل قابل مذمت اور یہ سندھ میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی نشان دہی کرتی ہے۔ حکومت قاتلوں کو گرفتار، مقتولین کے لواحقین کو انصاف دلائے۔ایک سوال کے جواب میں محمد حسین محنتی نے کہاکہ کراچی سے کشمور سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب، شہر گندگی کا ڈھیر اور کرپشن کا راج ہے۔سب سے زیادہ کرپشن کے مقدمات بھی یہاں کے حکمرانوں کے خلاف درج ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو اپنا جائز حق دیا جائے۔ جماعت اسلامی این ایف سی ایوارڈ سمیت سندھ کے حقوق کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ قبل ازیں محمد حسین محنتی نے نیو سعید آباد پریس کلب پر مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف مقامی صحافی کے ساتھ احتجاج میں شرکت و خطاب کیا۔ پریس کلب کےصدر مشتاق احمد قمبرانی نے صوبائی امیر کا استقبال اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کیا۔اس موقع پر صوبائی سکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، امیر ضلع فقیر محمد لاکھو و دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سعید آباد میں جامعہ حرمین کا دورہ اور خیر وبرکت کی دعا کی۔ مدیر جامعہ مولانا جلال الدین منصوری نے مختلف تعلیمی منصوبوں اور تعمیراتی کام کی بریفنگ دی۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس