Jamaat-e-Islami Pakistan |

مستحق اور نادار افراد کی خدمت اسلام کی بنیادی تعلیم ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


19 فروری 2020ء
لاہور( )صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کی خدمت اسلام کی بنیادی تعلیم ہے۔ آپ سرکارﷺ نے فرمایا لوگوں میں سے اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ وہ ہیں جو انسانوں کے لئے زیادہ نفع بخش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال پیسے کمانے کا ادارہ نہیں بلکہ خالص خدمت خلق کیلئے کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معا شرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد کیلئے وہ بھائی آگے آئیں جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے تاکہ انسانوں کے درمیان باہمی الفت ومحبت کے رشتے بھی استوار ہوں اور مدد کرنے والوں کو اللہ کی رضا اور گناہوں کی بخشش بھی حاصل ہو۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے غریب عوام سے علاج معالجہ کی سہولیات چھین لی ہیں۔شہر لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سہولیات کا فقدان حکمرانوں کی ناہلی کا ثبوت ہے۔ایک بیڈ پر تین تین مریض علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے 18 ماہ میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی سو گناہ اضافہ کرکے غربیوں کو زندہ درگور کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں دو روزہ فری گائنی کیمپ کا افتتاح کرتیہوئے کیا۔اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد کے ہمراہ سیکرٹری گورننگ باڈی ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر لیاقت علی، محسن بشیر، فیاض احمد فیاضی، ڈاکٹر اسماء عباس، ڈاکٹر حمیدہ، ڈاکٹر رخصار دیگر عہدیداران موجود تھے۔ فری میڈیکل کیمپ میں 350 سے زائد خواتین کا فری چیک اپ، ادویات اور 150 سے زائد خواتین کے فری ٹیسٹ کیے گئے۔ گائنی کیمپ میں خواتین کیلئے بچوں کی صحت مند افزائش کے حوالے سے کونسلنگ کا بھی
اہتمام کیا گیا۔ فری گائنی کیمپ میں ڈاکٹر اسماء عباس، ڈاکٹر حمیدہ، ڈاکٹر رخصار خواتین مریضوں کا چیک اپ کیا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس