Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومتیں عوام کی جان و مال کی محافظ ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومتیں ہی بالواسطہ قاتل بن چکی ہیں،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ



لاہور19فروری 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کراچی میں زہریلی گیس کے متاثرین ، بالخصوص جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہسپتالوں میں منتقل یا گھروں میں موت و حیات کی کشمکش سے دوچار افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتیں عوام کی جان و مال کی محافظ ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومتیں ہی بالواسطہ قاتل بن چکی ہیں ۔ قواعد و ضوابط کی مخالفت میں محلہ محلہ فیکٹریاں کھلی ہیں ۔ امونیا گیس پھیلنے اور بوائلر پھٹنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ چیک کرنے کی ضرورت ہے کہ درآمدی سویابین میں کیا کیمیکل استعمال ہوئے ہیں اور درآمد کرنے کی بجائے پاکستان میں کاشتکار کو سبسڈی کیوں نہیں دی جاتی ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس