Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے لاہور شہر مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


لاہور( )تفصیلات کے مطابق موہلنوال اور گردو نواح کے دیہاتوں کے علاقہ مکینوں نے این ایچ اے کی جانب سے نئی بنائی جانے والی سٹرک پر آبادی کیلئے بنا ہوا یو ٹرن ختم کرنے پر نیشنل ہائی وے انتظامیہ کو متعدد بار اپنے مسائل سے آگاہ کیا مگر این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ نے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے ۔
این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ کی بے حسی سے نالاں ہو کرموہلنوال اور گردو نوح کے دیہاتوں کے علاقہ مکینوں نے جی ٹی روڈ کی سٹرک کو بلاک کرتے ہوئے احتجاج کیا جبکہ اس احتجاج کے نتیجے میں کئی گھنٹے روڈ بلا ک رہا اور کئی میل تک ٹریفک جام رہی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسئلہ کے حل کیلئے احتجاج میں شریک ہوئے ۔ بری طرح روڈ بلاک ہونے کی صورت میں این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ نے مسئلے کے حل کیلئے امیر جماعت اسلامی لاہور
ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد سے مذاکرات کیے ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے موہلنوال اور گردو نواح کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی رائے کے مطابق اس یقین دہانی پر احتجاج موخر کیا کہ علاقہ مکینوں کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے لاہور شہر مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔ موہلنوال آبادی کو جانے والی سٹرک کا راستہ بند کرکے کئی کلو میٹر دور یوٹرن بنانا علاقہ مکینوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ ضلعی انتطامیہ موہلنوال کے علاقہ مکینوں کی سہولت کیلئے آبادی کو جانے والا راستہ بحال کرے اگر این ایچ اے اور حکومتی عہدیداروں نے موہلنوال کے اس تکلیف دہ مسئلے کو حل نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کے سونامی نے عام آدمی کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ شہر بھر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل میٹرو بس بننے کے باوجود جوں کے توں ہیں ۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومتی عہدیدار دفاتر میں بیٹھ کر نقشہ سازی کرنے کی بجائے زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر عوام کے مفاد میں فیصلے کریں ۔ آج کا احتجاج این ایچ اے کی یقین دہانی کہ علاقہ مکینوں کا مسئلہ جلدحل ہوگا پر موخر کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر گروپ لیڈر پی پی 171 غلام حسین بلوچ، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل، صدر جے آئی یوتھ پی پی 171
تلمیز اقبال،حاجی میاں محمد فاروق چیئرمین یونین کونسل موہلنوال، حاجی محمد اسمعیل، انجینئر ارشد مجید، ملک محمد فیاض سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس