Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے دور کرنے والا وہ حکمرا ن طبقہ ہے جو مغرب اور یورپ کو اپنا قبلہ قرار دیتا ہے،راشد نسیم


لاہور 17فروری 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے دور کرنے والا وہ حکمرا ن طبقہ ہے جو مغرب اور یورپ کو اپنا قبلہ قرار دیتا اور اسلام کی روشن تعلیمات کو اپنے لیے ناگوار پابندی سمجھتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام پاکستان کی بنیاد ہے ۔ اسلام ہی اس کی کامیابی ، استحکام اور بقا کا ضامن ہے ۔ اگر پاکستان میں بھی وہی قوانین چلنے ہیں جو ہندوستان میں ہیں تو پھر لاکھو ں جانوں کا نذرانہ دے کر اور اپنا سب کچھ قربان کر کے پاکستان بنانے کی کیا ضرورت تھی ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ دنیا بھر میں خلافت راشدہ کے نظام کی راہیں ہموار کر رہاہے ۔ پی ٹی آئی کی ناکامی کے بعد ملک میں ایک خلا پیدا ہوگیاہے جسے صر ف جماعت اسلامی پر کر سکتی ہے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس