Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی 20 فروری سے ملک گیر اور ہمہ گیر رابطہ عوام کا آغاز کر رہی ہے، لیاقت بلوچ


 لاہور 17فروری 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی 20 فروری سے ملک گیر اور ہمہ گیر رابطہ عوام کا آغاز کر رہی ہے ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت اور اسٹیٹس کو ملک و ملت کے لیے وبال جان بن گیاہے ۔ ملک گیر مہم میں پانچ کروڑ ووٹرز سے رابطہ کریں گے ۔ گھر گھر ، دکان دکان ، محلوں ، گاﺅں ، کلی اور گوٹھوں میں عوام سے رابطہ کیا جائے گا ۔ عوام کو باور کرائیں گے کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، سود اور قرضوں کی لعنت دینے کاذمہ دار حکمران طبقہ ہی ہے ۔ فوجی آمریت ، پی پی پی ، مسلم لیگ کی طرح حکمرانی کو پی آئی ٹی نے بھی برقرار رکھا ہے ۔ جماعت اسلامی پاکستان ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی سامراج اور طاغوت کے خلاف مسلم امہ کو اسلامی انقلابی روح اور ظلم و جبر کے مقابلہ میں مزاحمت کا کلچر پیدا کرنا ہوگا ۔ آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک ، عالمی نظام مسلمانوں کے مسائل کا حل نہیں ، اسلام ہی حل ہے ۔ کشمیر ، فلسطین اور افغانستان پر قومی قیادت متحد ہو کر قومی ترجیحات اور قومی پالیسی بنائیں ۔ حکومت اور اپوزیشن کی قومی اور عوامی مسائل سے غفلت انارکی پیدا کرے گی جس کا سراسر فائدہ فاشسٹ مودی کو ہو گا ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس