Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جب تک ہماری اجتماعی زندگی اسلام کے احکامات کے مطابق نہیں ہوگی ، کرپشن ، لوٹ کھسوٹ ، بد عہدی اور جہالت و غربت کے اندھیرے دور نہیں ہوںگے ،امیرالعظیم


لاہور 17فروری 2020ئ
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ اسلام کو مسجد و منبر اور محراب تک محدود رکھنے والے در اصل دین کو لوگوں کی زندگیوں میں آنے سے روکنے کی سازش کر رہے ہیں ۔جب تک ہماری اجتماعی زندگی اسلام کے احکامات کے مطابق نہیں ہوگی ، کرپشن ، لوٹ کھسوٹ ، بد عہدی اور جہالت و غربت کے اندھیرے دور نہیں ہوںگے ۔ جماعت اسلامی اسلام کو ضابطہ حیات اور نظام حکومت کے طور پر اپنانے کی بات کرتی ہے ۔ہماری جدوجہد کا مرکز و محور ہی یہ ہے کہ دو رنگی اور منافقت کا خاتمہ ہو اور پاکستان اپنی حقیقی منزل اسلامی انقلاب کو حاصل کر سکے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں کارکنان جماعت کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس