Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آج کے دور انحطاط کا علاج مدینہ کی اسلامی ریاست کی عملی تقلید کے اندر پنہاں ہے، حافظ محمد ادریس


لاہور 16فروری 2020ئ
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ آج کے دور انحطاط کا علاج مدینہ کی اسلامی ریاست کی عملی تقلید کے اندر پنہاں ہے محض زبانی دعوے کرنے سے مرض کا علاج ممکن نہیں ۔ عمل کر کے دکھائیں تو نتائج ضرور سامنے آئیں گے ۔ پھر نہ مودی کا خوف ہوگا نہ ٹرمپ کا ، اللہ سے ڈرنے والے طاغوت سے نہیں ڈرا کرتے۔ سپر طاقتوں کو اسلامی ریاست نے ملیا میٹ کر دیا تھا ۔ اسلام اور ایمان عزت و احترام کی علامت تھا اور اس کے ساتھ ہر شخص کے لیے سلامتی کی ضمانت بھی تھا ۔ کسی مسلمان کے ہاتھوں کسی کا حق سلب نہیں کیا جاتا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
حافظ محمد ادریس نے کہاکہ مدینہ کی اسلامی ریاست میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا تھا ۔ ہر شخص کی عزت ، آبرو اور جان و مال مکمل طور پر محفوظ تھا ۔ دولت امراءسے وصول کی جاتی تھی اور غربا پر خرچ ہوتی تھی ۔سودی نظام کی لعنت سے وہ ریاست اور اس کا ہر شہری مکمل آزاد تھے ۔ حاکم اور مزدور کے لیے ایک ہی قانون تھا ۔ عام آدمی خلیفہ وقت سے ہر وقت مل سکتا تھا اور اسے یہ بھی آزادی تھی کہ حاکم وقت کا محاسبہ کر سکے ۔کسی کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا تصور بھی اس ریاست میں نہیں کیا جاسکتا تھا ۔ غیر مسلم رعایا کے حقوق کا مکمل تحفظ اور ان کو بھی پوری معاشی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری تھی ۔ ریاست میں تعلیم وعلاج بالکل مفت تھا اور ہر بچے کی پیدائش کے ساتھ سرکاری خزانے سے اس کا وظیفہ لگ جا یا کرتا تھا ۔ مستحقین کو لائنوں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہ تھی ۔ ہر ایک کا وظیفہ اور الاﺅنس اس کے گھر پہنچا دیا جاتا تھا ۔جسمانی حفاظت کے ساتھ ریاست اپنے تمام شہریوں کی علمی و روحانی حفاظت کا بھی  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس