Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اگر حکومت کے خزانے جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کے ہاتھ میں ہوں تو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے ،امیر العظیم



لاہور 16فروری 2020ئ
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکومت نے بھلائی اور عوامی فلاح کے کاموں سے ہاتھ کھینچ لیا ہے ۔تعلیم او ر صحت کا بجٹ مسلسل کم ہورہا ہے ۔ میڈیکل الاﺅنس اورصحت کار ڈ عوام کو بے وقوف بنانے اور سرکاری خزانے سے اپنی تشہیری مہم چلانے کیلئے ہے ۔میڈیا کے اس دور میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔عوام حکمرانوں کے اس کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔جماعت اسلامی اپنے محدود وسائل کے باوجود الخدمت فاﺅنڈیشن کے تعاون سے عوام کو وسیع پیمانے پر صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔اگر حکومت کے خزانے جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کے ہاتھ میں ہوں تو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کمیونٹی سینٹر کرامت کالونی میں الخدمت فانڈیشن خواتین ونگ اور لائف ہسپتال ٹرسٹ کی معاونت سے فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں الخدمت فانڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص،سابق کونسلر امان اللہ خان، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی قیادت،لائف ہسپتال ٹرسٹ کے عامر الحق، ناصر سیگل اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔
امیر العظیم نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کی بجائے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے احکامات کی تابعداری کرتے ہوئے صرف بے دریغ ٹیکس لیتی ہے، اپنی مدد آپ عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دینے والے جماعت اسلامی کے مخلص و دیانتدار قیادت کے ہاتھوں میں اقتدار اور قوم کے خزانے آجائیں تو ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں،شہریوں کا مسلہ صحت کارڈز کی فراہمی نہیں بلکہ تسلسل کے ساتھ ہسپتالوں اور طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی ہیں مگر حکومت عوام کے صحت و تعلیم اور فلاح و بہبود کے منصوبوں سے ہاتھ اٹھا چکی ہے اور انکم سپورٹ پروگرام و صحت کارڈ کے پرانے منصوبوں کو نئی ناموں سے جوڑتی ہے جس سے عوام الناس کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے مگر جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی ملک بھر میں غریب شہریوں کو صحت و تعلیم اور دیگر شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اور آج کا فری میڈیکل کیمپ بھی اسی سلسلے کی کھڑی ہے جس میں تجربہ گار ڈاکٹرز کی زیرنگرانی نہ صرف مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں بلکہ انھیں ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ استطاعت نہ رکھنے والے غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس