Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت کا عوام کو دیا جانے والا اربوں روپے کا ریلیف پیکج قوم کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں ،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


15 فروری 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کا عوام کو دیا جانے والا اربوں روپے کا ریلیف پیکج قوم کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں ۔ ریلیف دور کی بات آٹا، چینی، اور گھی کی پرانی قیمتیں برقرار رکھنے میں حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں نے ملک کو مسائل اور بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا ہے ۔ حکومتی وزرا اور نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے حکومت کی ناکام پالیسیوں کا دفاع کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے ۔ یہ لوگ سیاسی مفادات کے لیے ہمیشہ سے متحد ہو جاتے ہیں لیکن عوامی مفادا ت کے لیے کبھی بھی ایک پیج پر نہیں ہوتے ۔ عوام کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں اور حکمران طبقہ اسمبلیوں میں بیٹھا بیانات اور تقریروں کی سیاست کررہا ہے جبکہ ان کو عوام کے مسائل اور دکھوں سے کوئی سرورکار نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی شہری مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر کام کررہی ہے اور عوامی احساسات و جذبات کی ترجمانی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دکھوں کا مداوا اور مسائل کا حل دیانتدار قیادت کے بغیر ممکن نہیں ۔ جب تک ملک میں اسلامی نظام عملی طور پر نافذ نہیں ہوگا اس وقت تک
ملک وقوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس