Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں،محمد جاوید قصوری


14 فروری2020ء
لاہور ( ) امیرجماعت اسلامی پنجا ب وسطی اور صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر طیب اردگان نے اپنے خطاب میں مسلم امہ کو درپیش مشکلات اور خطرات کی درست نشاندہی کی ہے۔مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔آئے روز مظالم کی نئی داستانیں رقم ہورہی ہیں۔ حکومت کومحض زبانی جمع خرچ سے کام نہیں لینا چاہئے بلکہ جموں وکشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی سطح پر اقدامات کرنے چاہئیں۔یہ حکومت پاکستان کی اخلاقی اور آئینی و قانونی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کے باعث جنوبی ایشیاکے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انڈیا نے کشمیر میں نو لاکھ فوج کوکالے قوانین کے استعمال کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ چھ ماہ ہو گے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔بھارت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس پر جنگی جنون سوار ہوچکا ہے۔ بھارت کے اصل گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔محمد جاوید قصوری نے مزیدکہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے وہاں سے نکلنے والے دریاپاکستان کی زمینوں کو سیراب کرتے ہیں۔اس سے دستبرداری کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے بھارت پر دباؤبڑھائے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس