Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ہم اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا میں سربلند اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں،حافظ محمد ادریس


لاہور 14فروری 2020
جماعت اسلامی پاکستان کے راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ ہم اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا میں سربلند اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کرنا محض مذہب کا معاملہ نہیں ،اسلام نظام زندگی اور ضابطہ حیات ہے جو ساری انسانیت کیلئے امن ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ہمارے وزیر اعظم نے طیب اردگان اور مہاتیر محمد سے وعدہ کیا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف مل کر لڑیں گے مگر جب وقت آیا تو انہوں ایشیاسمٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ ´ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ملک و قوم کو خوف خدا رکھنے والی دیانتدار قیادت مل جائے تو پاکستا ن آج بھی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے ۔بدقسمتی سے ہمارے حکمران دعوے تو مدینہ کی اسلامی ریاست کے کرتے ہیں مگر حق کا ساتھ دینے کی بجائے باطل کے سامنے جھک جاتے ہیں۔موجودہ حکمران بھی سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امریکہ کے چرنوں میں سجدہ ریز ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ ان کی معاشی مشکلات حل کرسکتا ہے حالانکہ امریکہ خود کھربوں ڈالرز کا مقروض ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں گندم اور گنا پیدا کرنے والے چند اہم ترین ممالک میں شامل ہے مگر یہاں لوگوں کو آٹا اور چینی نہیں مل رہی ۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بے روز گاری کے ہاتھوں شدید پریشان ہیں مگر حکمران بے حسی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ملک پر مسلط حکمران ہماری اجتماعی بداعمالیوں کی سزاہیں ۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔کشمیر میں آزادی کے متوالے شہادتیں اور جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور 70سال سے ان کے قدم نہیں ڈگمگائے جبکہ بھارتی فوجیوں پر خوف اور مایوسی کا یہ عالم ہے کہ وہ خودکشیاں کررہے ہیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس