Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ملکی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے علاوہ اب کو ئی آپشن موجود نہیں ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


پریس ریلیز 13فروری 2020ء
لاہور( )امیر جماعت اسلامی لاہورڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھننے والے حکمران عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔حکمرانوں کی ناقص اور بزدل پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عتاب کا شکار ہیں۔ملکی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے علاوہ اب کو ئی آپشن موجود نہیں۔چینی اور آٹے کے مصنوعی بحران میں ملوث عناصر کے کاروبار کرنے پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔ناجائز منافع خور اور غریب کے بچوں کو فاقوں پر مجبور کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کرپٹ نظام پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہورانجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، چوہدری افتخار احمد و دیگر موجود تھے۔ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت مہنگائی کو قابو میں کرنے اوربے روزگاری میں کمی کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔لوٹ مار میں پہلے سے بھی ذیادہ اضافہ ہوا،تمام پارٹیاں ناکام ہو چکی ہیں اب صرف جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سبزیوں، پھلوں، دالوں، آٹے اور چینی سمیت عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے۔مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام مزید کوئی بوجھ اُٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ریاست کا فرض ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے نہ کہ ان کی مشکلات میں اضافہ کرے۔ موجودہ حکومت پر عوام ن ے اعتماد اس لیے کیا تھا کہ وہ ایسی مثبت تبدیلی کے متمنی تھے جو ملک سے استحصال و پسماندگی کا خاتمہ کرے۔جہاں غریب و امیر کے ساتھ ریاست کا برتاو ایک جیسا ہو لیکن یہاں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہوتی جا رہی ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا
ہے۔حکمرانوں کی ناقص اور بزدل پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عتاب کا شکار ہیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس