Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دکھی انسانیت کی خدمت کر نے سے ہی اللہ تعالیٰ کا قرب اور رضا حاصل ہوتی ہے،ڈاکٹر زکراللہ مجاہد


 12 فروری 2020ء
لاہور( )صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر نے سے ہی اللہ تعالیٰ کا قرب اور رضا حاصل ہوتی ہے ۔ثریا عظیم ہسپتال شعبہ جات آئی اور گائنی میڈیکل کے حوالے سے فری میڈکل کیمپس کا آغازکیا جا ے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں سیکرٹری گورننگ باڈی ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری ، ایم ایس ثریا عظیم ڈاکٹر لیاقت علی ، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، فیاض احمد فیضی ، محسن بشیر ، انوار عالم ، واجد عباسی ، محمد احسن سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔ صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ 19 فروری کو دو روزہ فری گائنی کیمپ لگائے جائے گا۔فری گائنی کیمپ میں فری چیک اپ ، ادویات ، ایچ بی ، بلڈشوگر ، کیلشیم اور فری کولیسٹرول ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اور جامعہ حکمت عملی کے ذریعے ہسپتال کے انتظامی امور کو چلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال علاقے کی عوام اور خاص کر غریبوں کے لیے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔اس موقع پر اجلاس میں ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کے شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران ہسپتال نے صدر گورننگ باڈی ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد کو تمام امور کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہسپتال کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس