Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلام آباد میں زمینوں کی خر ید وفروخت پر حد سے زیا دہ ڈی سی ریٹ کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے ،میاں محمد اسلم


 لاہور 11فروری 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہاہے کہ اسلام آباد میں زمینوں کی خر ید وفروخت پر حد سے زیا دہ ڈی سی ریٹ کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد میں زمینوں کے نئے اور قابل عمل ریٹ کا تعین رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مشاورت سے کر یں۔انھوں نے کہا اسلام آباد میں زمینوں کی اصل قیمت سے زیادہ ڈی سی ریٹ کا مقرر ہو نا عوام کا معاشی استحصال اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرکو تباہ کر نے کے مترادف ہے ۔ڈی سی ریٹ کے نفاذسے ملک میں خرید وفروخت کی سر گر میاں ماند پڑ جا ئیں گی اور تعمیرو ترقی کا پہیہ رک جا ئے گا ۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد انتظامیہ کے اس فیصلے سے تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے لیے گھر کے لیے جگہ کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف ملک میں رئیل اسٹیٹ کاکاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے ۔ حکو مت کے اس فیصلے سے رئیل اسٹیٹ کے ساتھ منسلک46صنعتیں بھی بُری طر ح متا ثر ہو ئی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری اور غر بت میں مزید اضا فہ بھی ہوا ہے اور ملک میں تعمیراتی سر گر میاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں ،انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکو مت کے مشیروں نے حکو مت کو معاشی محاذ پر چاروں شانے چت کر دیا ہے،پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اپنی ہی حکو مت کے خاتمے کی دُعائیں مانگ رہے ہیں ۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس