Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پولیس کے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پختونوں کے گھر وں میں چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


10 فروری 2020ء لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہورڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وزیرستان کے کچھ شرپسند عناصر کے جرم کی سزا لاہور میں مقیم پختون برداری کو نہ دی جائے ۔ پولیس کے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پختونوں کے گھر وں میں چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختون امن جرگہ لاہور کے زیر اہتمام ہونے والی عشائیہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تقریب میں صدر پختون امن جرگہ لاہور ارشد خان بونیری، ملک محمدمنیر،گل فروزخان ،پختون امنضمیر،میاں محدزادہ، زاہدسلیم گجر،ملک محمدالیاس،حاجی عاصم،میر احمدخان ،سیدقیوم زادہ،ڈاکٹرنعیم،ذکاء اللہ بلوچ سمیت بڑی تعداد میں پختون تاجر برداری اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہر لاہور میں رہنے والے بے قصورگرفتار پختونوں کو فوری رہا کیا جائے ۔ ملک کا آئین اور قانون اس بات کی پولیس کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پختونوں کے گھروں میں چھاپے مار کر ان کی عورتوں اور بچوں کو تنگ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پختون بھائیوں کی ہرحال میں اللہ کی رضا کے لیے مدد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں نے قوم کو برادریوں اور قبلوں میں تقسیم کر کے قومی وحدت کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کی آڑ میں پاکستان کی سا لمیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم برادری کے بتوں کو توڑ کر ایک امت ، ایک جسد واحد بن کر اس ملک کی تعمیرو ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پہلے بھی محب وطن پختونوں کی پشتی بانی
کی اور اب بھی ان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑی ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس