Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جمہوریت وتبدیلی کے نعرے دھوکہ کے سواکچھ بھی نہیں ہیں،اصل تبدیلی،دنیا وآخرت کی کامیابی اورتمام مسائل کا حل قرآن وسنت پرعمل کرنے میں مضمر ہے،محمد حسین محنتی


04 فروری 2020 جمہوریت وتبدیلی کے نعرے دھوکہ کے سواکچھ بھی نہیں ہیں،اصل تبدیلی،دنیا وآخرت کی کامیابی اورتمام مسائل کا حل قرآن وسنت پرعمل کرنے میں مضمر ہے،محمد حسین محنتی جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ جمہوریت وتبدیلی کے نعرے دھوکہ کے سواکچھ بھی نہیں ہے،اصل تبدیلی،دنیا وآخرت کی کامیابی اورتمام مسائل کا حل قرآن وسنت پرعمل کرنے میں مضمر ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹھٹہ کے قریب سونڈا میں جماعت اسلامی ضلع ٹھٹھ کے سابق امیرمحمد اسماعیل گندرو کی اہلیہ کی وفات پرلواحقین سے تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔صوبائی نائب امیر عبدالغفارعمر،اطلاعات سیکرٹری مجاہد چنا،جبکہ مرحومہ کے بیٹے ڈاڈا آدم گندرو،پوتے عبداللہ گندرواورداماد الطاف احمد ملاح سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹا بحران اور کمر توڑ مہنگائی اللہ کا عذاب ہے،سودی نظام معیشت چور بازاری اور اللہ سے بغاوت پرمبنی شیطانی نظام کی وجہ سے بے برکتی اوراللہ ہم سے ناراض ہوگیا ہے تبدیلی کے دعویدار حکمران قوم پرعذاب بن گئے۔اس لیے نجات کا واحد راستہ توبہ استغفار اورشریعت کا نفاذ ہے۔ہرجانے والا فرد پیچھے رہ جانے والوں کو پیغام دے جاتا ہے کہ ہرانسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اورآخرت کی کیا تیاری کی ہے۔جماعت اسلامی ایک دینی اور انقلابی جماعت ہے جو لوگوں کی دنیا کے ساتھ آخرت بنانے کا بھی فریضہ سرانجام دیتی ہے۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس