Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام کل مال روڈ پر عظم الشان یکجہتی کشمیر مارچ ہو گا ۔


4 فروری 2020ء
جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام کل مال روڈ پر عظم الشان یکجہتی کشمیر مارچ ہو گا ۔
کشمیر مارچ کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کریں گے ۔
مارچ میں خواتین،بچوں ،نوجوانوں ،بزرگوں ، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز،اساتذہ،طلبہ، تاجروں اور مزدوروں سمیت تمام مکاتب فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے ۔
لاہور( ) تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبرو تشدد، کھلی دہشت گردی اوربھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصابہ قبضے کے خلاف اور مظلوم و نہتے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے کل 5 فروری بروز بدھ سٹیٹ بنک تا مال روڈ پر ایک عظیم الشان کشمیر مارچ منعقد ہوگا ۔ مارچ میں شہر بھر سے خواتین،بچوں ،نوجوانوں ،بزرگوں ، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز،اساتذہ،طلبہ، تاجروں اور مزدوروں سمیت تمام مکاتب فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ مارچ کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کریں گے اور شرکاء مارچ سے خطاب کریں گے ۔ مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ شہر بھر میں
خواتین، بچوں ،بزرگوں اور نوجوانوں کے قافلے سٹیٹ بنک پہنچیں گے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس