Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عمران خان حکومت ماضی کے ناکام دور حکمرانی کا تسلسل ہے،لیاقت بلوچ


 


لاہور 3فروری2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، صدر مجلس قائمہ سیاسی امور لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان حکومت ماضی کے ناکام دور حکمرانی کا تسلسل ہے۔ عملاً ملک کو سیاسی، اقتصادی کباڑ خانہ بنادیا گیاہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت عوام کے لیے عذاب سے کم نہیں۔ آٹا، چینی، گھی، تیل، گیس، بجلی، سبزیوں کی ہوشربا قیمتیں عوام کا کچومر نکال رہی ہیں۔ اسٹیٹس کو کا شکنجہ توڑنے کے لیے جماعت اسلامی میدان عمل میں نکلے گی، عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے آ ل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات میں کشمیری قیادت کی تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر ی عوام حق خود ارادیت ہر قیمت پر حاصل کر کے رہیں گے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی ہر حد پار کرلی ہے اب وقت آگیاہے کہ اقوام متحدہ بھارت پر تمام پابندیاں عائد کرے۔ انہوں نے کہاکہ 183 دن سے کشمیری بھارت کے غیر قانونی اور غیر انسانی کرفیو اور لاک ڈاؤن کی زد میں ہیں۔ پاکستان کو اپنی کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی وگرنہ حکومت پاکستان کشمیر پر سودے بازی کے شک و شبہ سے جان نہ چھڑا سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پورے بھارت میں احتجاج و انقلاب کے پھریرے لہرا رہے ہیں۔ بھارت میں اقلیتیں مودی اور آر ایس ایس کے مظالم سے دوچار ہیں، اگر اس وقت مزاحمت نہ کی گئی تو بھارت سے اقلیتیں لوح ایام سے ہٹا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مودی فسطائیت کے خلاف 5 فروری کو پاکستانی قوم بلاامتیاز باہر سڑکوں پر نکلے گی۔ اب شکست بھارت کی منزل و مقدر ہے۔
 

 

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس