Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عوام نے سب کو آزما لیا ،اب جماعت اسلامی کے علاوہ ان کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں رہا۔راشدنسیم


لاہوریکم فروری2020ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے ک حکومت نے مہنگائی و بے روزگاری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ عوام نے پی ٹی آئی سے جو توقعات وابستہ کی تھیں، وہ تمناؤں اور آرزوؤں میں بدل گئی ہیں، اب عوام کو دلجمعی کے ساتھ جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ جماعت اسلامی کے علاوہ ان کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں رہا۔ پاکستان کو جب تک اس کے اساسی نظریے کے مطابق ایک اسلامی مملکت نہیں بنایا جاتا، یہ فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکز ی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راشد نسیم نے کہاکہ حکومت کے اٹھارہ ماہ ملکی تاریخ کے مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے بدترین دور ہیں۔ مہنگائی کا طوفان سب کچھ بہا لے گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ 70 سال میں عوام نے حکمران رہنے والی پارٹیوں کو بار بار آزمایا اور ہر بار دھوکہ دیا۔ آج اگر لوگ غربت، مہنگائی، بے روزگاری کاشکار اور تعلیم و صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں تو اس کے اصل مجرم یہی حکمران ہیں جو اقتدار کے ایوانوں پر قابض رہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو اللہ تعالیٰ کے نظام پر ایمان رکھنا اور بھروسہ کرنا ہوگا۔ اللہ کے عطا کردہ نظام کے علاوہ دوسرا کوئی نظام ان کی محرومیوں کو دور نہیں کر سکتا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس