Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جا ئے گااوراظہاریکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔میاں محمد اسلم


لاہوریکم فروری2020ء:نائب جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ یکجہتی کشمیر منا رہی ہے،اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا ئے گا،جبکہ اس دن ملک کے تمام صو بائی اور ضلعی ہیڈ کو ارٹرز میں بڑے پروگرامات منعقد کیے جا ئیں گے۔۵ فروری کو جماعت اسلامی کے اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ایک عظیم الشان یکجہتی کشمیر ریلی منعقد کی جا ئے گی۔انھوں نے کہا 3فروری کو جماعت اسلامی کا وفد اقوام متحدہ کے دفتر جا کر کشمیر کے حوالے سے قرار داد پیش کر ے گا جبکہ اسی دن جماعت اسلامی یو تھ ونگ کے تحت مو ٹر سائیکل ریلی نکالی جا ئے گی اور چار فروری کو پاکستان بزنس فورم کے تحت یکجہتی کشمیر سیمینار ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،تاجر رہنماء محمد کاشف چوہدری، نائب امیر ملک عبد العزیز، صاحبزادہ ولی اللہ بخاری اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاداحمد عباسی بھی موجود تھے۔
میاں محمد اسلم نے کہا کہ اسلام آباد سے کشمیر یوں کے لیے کو ئی حو صلہ افزاء پیغام نہیں گیا ہے ہم حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کے انڈیا کے لیے پاکستانی ائیر اسپیس بند کی جا ئے اور امر یکی صدر ٹرمپ کی ثا لثی کی پیشکش کو بھی مسترد کیا جا ئے کیو نکہ امریکہ نے کبھی مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیا جبکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیری آزادی کی اس جنگ میں اکیلے نہیں ساری پاکستانی قوم اُن کے ساتھ ہے، قوم حکمرانون کو کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کر نے دیں گے۔ بد قسمتی سے ہماری حکو متوں نے ہمیشہ بزدلی اور مایوسی کامظاہرہ کیا ہے مگر جماعت اسلامی اور پاکستان کی عوام مسئلہ کشمیر کو فرا موش نہیں کر نے دیں گے۔انھوں نے کاکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کو نسل کشمیر کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کر چکی ہے اور حق خود اردیت 27بار دھرائی جا چکی ہے۔ انھوں نے کہا 5 فرورییوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پرکھڑی ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس