Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

وزیر اعظم عمران خان عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔عطیہ نثار


کراچی 31جنوری 2020 جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ آٹے و چینی کی قیمتوں میں اضافہ سمیت روز افزوں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے۔حکومت کے عام آدمی کا معیار زندگی بھتر اور مہنگائی کے خاتمے کے تمام دعوے اور اعلانات ریت کا ڈھیر ثابت ہوئے جس کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے حالات بدلنے اور ملکی خوشحالی کے لیے اقدامات کی بجائے اپنی کی غلط پالیسیوں سے گھر اور نوکریاں تو نہ دے سکے الٹا مہنگائی کا طوفا اور معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل کے لوگوں کو روزگار سے محروم اور عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک سے غربت کی بجائے غریب ختم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ آٹے بحران، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اور روز مرہ استعمال کی چیزون کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہےضرورت اس امر کی ہیے کہ بگڑتی معیشت کو موجودہ خراب حالات سے نکالنے کے لیے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جائے،ملکی صنعت میں بہتری کے اقدامات، ٹیکسون کے بوجھ سے عوام کو چھٹکارا دلایا جائے اور تمام تاجر برادری اورصنعت کاروں کو ٹیکس چور و حراساں کرنے کی بجائے ان کو سہولیات فراہم کرکے بیروزگاری کے خاتمے اور ملکی خوشحالی کے لیے بھرپور تعاون حاصل کیا جائے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس