Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عوام بھوک،افلاس اور غربت کا شکار ہوکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔محمد حسین محنتی


ٹنڈوآدم/ کراچی 29 جنوری 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیاسی و معاشی بحرانوں کی ذد میں ہے، آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سمیت مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حقیقی تبدیلی اور مہنگائی گیس بحران سمیت عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دیانتدار قیادت کا انتخاب ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم شہدادپور اور سانگھڑ میں عوامی دعوتی و تنظیمی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ دریں اثناءانہوں نے سانگھڑ میں پریس کلب کے نومنتخب صدر دیگر عہدیداران کو مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، امیر ضلع رفیق منصوری اور مقامی امراءبھی ساتھ موجود تھے۔سانگھڑ سندھ کا اہم ضلع ہے جہاں پر زراعت، معدنی وسائل سے مالا مال ،محنت کرنے والے جذبہ رکھنے والے لوگ موجود ہیں لیکن یہاں پر تعلیمی ادارے، سرکاری ہسپتالوں اور سڑکوں کی خراب صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے،عوام تشویش می  مبتلا ہیں کہ وہ کس طرح اپنے گھر کا چولہا جلائیں ،بچوں کو تعلیم دلوائیں جو حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے کے دعوے اور وعدے کرکے برسراقتدار آئی تھی اس نے مہنگائی کا سیلاب لاکر تاجروں، متوسط طبقے اور عام لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، تاجر برادری جو ملکی معیشت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہے انکو ٹیکس چور کہنے اور نیب کے ذریعے حراساں کرکے اس حکومت نے ملکی معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے۔جماعت اسلامی دینی، عوامی جماعت ہے جس نے ملک میں اسلامی تہذیب ،اخلاق وکردار کو نمایاں،صحت اور تعلیم کی سہولیات پیدا کرکے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے قائدین کا کردار اور امانتداری کی مثال نہیں ملتی جس کا ثبوت سپریم کورٹ کے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کے بارے میں ریمارکس ہیں، کراچی،کے پی کے میں ہمیں موقع ملا تو ہم نے ڈلیور کرکے دکھایا ہے، جب بھی جماعت اسلامی کو موقع ملا جماعت اسلامی نے حقیقی طور پر ملک کو ترقی اور عوام کے فلاح وبہبود کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا کیونکہ جماعت اسلامی ملکی خزانے کو امانت سمجھتی ہے۔ سانگھڑ شہر،ٹنڈوآدم،شہداد پور میں بلدیاتی ادارے تباہی کا شکار ہیں جبکہ سانگھڑ ضلع سندھ میں سب سے زیادہ تیل وگیس کی پیداوار کا ضلع ہے،جماعت اسلامی ان شاءاللہ ملک اور صوبے کی خدمت میں پیچھے نہیں رہے گی، پیپلزپارٹی گذشتہ گیارہ سالوں سے برسراقتدار ہے لیکن معدنی وسائل سے مالا مال سندھ کے عوام آج بھی بھوک،افلاس اور غربت کا شکار ہوکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، ہم پراُمید ہیں کہ یہاں پر تبدیلی آئے گی اور حقیقی معنوں میں یہ صوبہ باب الاسلام بنے گا، یہ برے دن بدلیں گے۔اچھے دن آئیں گے،برے دن ختم ہونگے، اسلامی پاکستان۔خوشحال پاکستان کا حقیقی نقشہ ملک میں نافذ ہوگا۔علاوہ ازیں انہوں نے سانگھڑ میں نائب امیر ضلع محمد طفیل سے والدہ کی وفات پر تعزیت، ٹنڈوآدم میں عبدالعزیز غوری کی عیادت اور شہدادپور میں گذشتہ دنوں شہید ہونے والے رہنما عرفان احمد لاکھو اور غلام رسول آرئیں کے گھروں پر بھی جاکر لواحقین سے تعزیت کی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس