Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عمران خان کے لاپرواہ ،بے خبر رویے نے عوام کا حشر نشر کردیاہے ۔ لیاقت بلوچ


لاہور29جنوری2020ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ انٹر نیشنل ٹرانسپرنسی رپورٹ ، گورنر اسٹیٹ بنک کا بیانیہ ، پنجاب ، خیبر پی کے و بلوچستان حکومتوں کی جوتیوں میں بٹتی دال اور عمران خان کے لاپرواہ بے خبر وزیراعظم کے رویے نے عوام کا حشر نشر کردیاہے ۔ آٹا بحران پیدا کرنے والے اپنے تحفظ کے لیے خود کمیٹی بنا رہے ہیں ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، افراط زر ، پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکاہے ۔ ریاست اور حکومت کے ایک پیج پر ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا ۔ عملاً بھان متی کے کنبہ میں رکھی بارودی سرنگیں ریموٹ کنٹرول سے پھٹ رہی ہیں ۔ حکومتی معاشی نظام کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ پر عوامی وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکہ نے دو ریاستی فارمولا پیش کر کے عالم اسلام کی توہین کی ہے ۔ قبلہ اول بیت المقدس ہے ، اس پرناجائز قبضہ امن کی ضمانت نہیں بن سکتا ۔ پاکستانی پارلیمنٹ موثر مشترکہ احتجاجی قرار داد منظور کرے اور فوری طور پر او آئی سی کا سربراہی اجلاس فلسطین اور کشمیر ایشو پر بلایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کی پاکستان کو چکنی چپڑی باتوں کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر کے جھوٹے سحر سے باہر آئیں اور عالم اسلام کے اتحاد کا بیڑا اٹھائیں ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس