Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حقیقی تبدیلی شریعت کے نفاذ اور خوف خدا کرنے والی مخلص قیادت ہی لاسکتی ہے۔اسداللہ بھٹو


 لاڑکانہ/کراچی 29جنوری 2020ء:ماعت اسلامی کیمرکزی نائب امیر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت عوامی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے۔معیشت کی خراب صورتحال اور مہنگائی نے عام آدمی کو سخت پریشان کردیا ہے۔ حقیقی تبدیلی شریعت کے نفاذ اور خوف خدا کرنے والی مخلص قیادت ہی لاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاڑکانہ میں سابق امیر جماعت اسلامی و تاجر رہنماعبدالمجید شیخ کپڑے والے کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔ قیم  صوبہ کاشف سعید شیخ اور امیر ضلع سکھر حزب اللہ جکھرو سمیت دیگر مقامی ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ وفاق و صوبہ میں برسراقتدار پارٹی قیادت نے اپنے انتخابی مہم کے دوران عوام کو سبز باغ اور وعدے کئے تھے مگر مہنگائی بیروزگاری، بجلی اور گیس بحران کے خاتمے سمیت ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔آٹے وچینی بحران اور قیمتوں میں کمر توڑ اضافے نے ان کی نااہلی و کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔ انیوں نے سابق امیر عبدالمجید شیخ کپڑے والے لاڑکانہ شہر کے عوام اور تاجر برادری میں جماعت اسلامی کے پہچان تھے۔انہوں نے عبدالمجید شیخ کی دینی وتحریکی خدمات کی تحسین مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس