Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مہنگائی کے طوفان نے تبدیلی سرکار کے تمام دعوں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔محمدحسین محنتی


کراچی 27 جنوری 2020 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کرپشن اورمفادپرست قیادت نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکررکھ دیا ہے،ملک میں آٹا بحران دیگراشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اورمہنگائی کا طوفان سمیت ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ نے تبدیلی سرکار کے تمام دعوں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے جو انسانوں کو انسانوں کی غلامی اور محکومی میں سے نکال کر ایک اللہ کی اطاعت اور بندگی و فرمانبرداری میں زندگی گزارنے کی دعوت دیتی ہے۔ جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مشن کیلئے اپنے آپ کوکھپائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ الہدیٰ سٹلائٹ ٹاو ¿ن میں جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت اجتماعات ناظمین و ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیرضلع محمد افضال آرائیں امیر شہر حاجی نور الٰہی مغل اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ صوبائی امیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ نظریاتی تحریکیں اعلیٰ مقاصد کیلئے برسرپیکار ہوتی ہیں وقتی کامیابی اور ذاتی اغراض کیلئے نہیں ہوتیں اور ان تحریکوں میں بنیادی کردار ان تھک اور جانفشانی سے اپنے آپ کوکھپانے والے نظریاتی کارکنان کا ہوتا ہے۔ انہوں نے ذمہ داران اور کارکنان کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اپنی دعوت کا آغاز اپنے گھر بیوی بچوں اوراعزہ اقربا سے کریں تاکہ ہماری دعوت کے مطابق ہمارا کردار ان کے سامنے ہو۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس