Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت نے پندرہ ماہ میں ثابت کردیاہے کہ وہ ملکی تاریخ کی نااہل ترین حکومت ہے ۔امیر العظیم


لاہور 25جنوری 2020ء:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ حکومت نے پندرہ ماہ میں ثابت کردیاہے کہ وہ ملکی تاریخ کی نااہل ترین حکومت ہے ۔ ملک پر مسلط ٹولہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر رہاہے ۔ یہ حکمران غریب کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لینے پر تلے ہوئے ہیں ۔ سابقہ حکمران پارٹیوں نے تین تین باریوں میں جتنا لوٹا تھا یہ پہلی بار ی میں ہی ان کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی پر خاموش نہیں رہ سکتی ۔ سابقہ حکمران پارٹیوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، وہ ایک بار پھر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

امیر العظیم نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ ہر طرف مایوسی اور پریشانی کی گہری دھند ہے ۔ مزدور کو سارا دن خون پسینہ ایک کرنے کے باوجود پیٹ بھر کر کھانا نصیب نہیں ہو رہا۔ کسان اور مزدور پس کر رہ گئے ہیں ۔ مہنگائی نے واقعتاً عوام کی چیخیں نکال دی ہیں مگر بے حس حکمرانوں پر عوام کی چیخ و پکار کا کوئی اثر نہیں ہو رہاہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس