Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نظام تعلیم کو اسلام کی بنیادوں پر تشکیل دیا جائے۔شعبہ تعلیم جماعت اسلامی


کراچی 23 جنوری 2020 شعبہ تعلیم جماعت اسلامی سندھ کے ذمہ داران کے ایک اجلاس میں ایک قرار داد منظور کی گئی جسمیں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا موجودہ نظام تعلیم اور نصاب تعلیم سرمایہ دارانہ نظام، الحاد، لادینیت اور اسلام کا ملغوبہ ہے جو ہماری نئی نسل کے طلبہ و طالبات کی متضاد شخصیت تشکیل دے رہا ہے۔ جسکی وجہ سے وہ فکری اور عقلی انتشار کا شکار ہوتے ہیں جبکہ کسی بھی نظام تعلیم کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ انسان کو واضح مقصد زندگی فراہم کرے اور جو نظام ایسا نہ کرپائے وہ کلی طور پر ناکام نظام تعلیم ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نظام تعلیم کو جدید علوم اور قرآن کی بنیادی تعلیمات کی روشنی میں تشکیل دیا جانا چاہیے تا کہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ اپنی معاشی، ثقافتی، مذہبی، سیاسی، سماجی زندگی اسلامی کی بنیادی تعلیمات کے مطابق گزار سکیں اور آخرت میں بھی سرخرو ہو سکیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس