Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،آٹا بحران، حکومتی نا اہلی سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے ۔رانا نذیرخاں،مدثرظفر


فیصل آباد22جنوری 2020ء: جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113کے آئندہ سیشن2020-21کے لئے نومنتخب مجلس شوریٰ کے ارکان ڈاکٹرعزیرحسن، محمدرمضان سفری،محمدفاروق بیگ،قاری عبدالخالق،منورحسین راحت جبکہ بربنائے عہدہ ارکان شوریٰ ڈاکٹرمحمدانور،میاں الطاف حسین،میاں محمد شفیق نے زونل امیر راناطٰہٰ خاں کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں حلف اٹھالیا ۔ چوہدری محمدیعقوب،میاں اعجازحسین،میاں عتیق الرحمان بوجہ مصروفیات اجلاس میں شریک نہ ہوسکے جن کا حلف بعد میں لیا جائے گا ۔اس موقع پر زونل عہدیدارن رانانذیرخاں ،مدثرظفراوردیگر عہدیدارن بھی موجودتھے ۔ اجلاس میں کل مورخہ 24جنوری کو مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں اور5فروری کو یوم کشمیرکے موقع پرہونےوالی ریلی میں شرکت کے لئے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زونل امیر راناطٰہٰ خاں نے کہاکہ نومنتخب حکومتی نا اہلی سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے ۔ سبزیوں اوردالوں کی قیمتوں میں 150سے300فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے رہی سہی کسر آٹا کے بحران اور اس کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ نے نکال دی ہے ۔ رہنماءوں نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی ہے ،عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل پریشان کرنے اور مہنگائی میں اضافہ کی صورت میں زندگی مشکل بنانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ،اشیاء خوردونوش کی طلب اور رسد میں مصنوعی فرق اورحکومتی نا اہلیوں کی وجہ سے ضرویات زندگی کا عوام تک پہنچنے کو محال بنا دیا گیا ہے ۔ لوگ قطاروں میں لگ کر اضافی قیمت کے ساتھ آٹا خرید رہے ہیں ،ہرچیز عام آدمی کی پہنچ سے دورہوچکی ہے اس مہنگائی کا حکومت کھلے عام اعتراف کررہی ہے ۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد انور نے کہاکہ صرف اعتراف کافی نہیں مہنگائی کے خاتمے کےلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس