Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سینیٹر سراج الحق ، امیر العظیم ، نائب امراء وقیمین کا عظیم بلوچ اوردیگررہنماؤ ں کی حادثے میں شہادت پرگہرے رنج وغم کا اظہار


لاہور 13جنوری 2020ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امراء لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اسداللہ بھٹو ، معراج الہدیٰ صدیقی ، میاں محمد اسلم ، عبدالغفار عزیز ، پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، وقاص جعفری ، خالد رحمن، اظہر اقبال حسن، سید بختیار معانی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد عظیم بلوچ اور دیگر دو رہنمائوں کی گزشتہ رات ضلع نوابشاہ میں ٹریفک حادثہ میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا ا ظہار اور شہداء کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ محمدعظیم بلوچ کی شہداد پور اور میٹروول میں نمازجنازہ ادا کی گئی اور انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میںان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
سینیٹر سراج الحق نے شہدا کی نماز جنازہ پڑھائی۔ سینیٹر سراج الحق نے نماز جنازہ موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عظیم بلوچ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی پوری زندگی ملک میں غلبہ دین اور اسلامی انقلاب کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ عظیم بلوچ جے آئی یوتھ سندھ فرہاد گل کے بڑے بھائی تھے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس