Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بلدیاتی انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیا جاسکے


لاہور13جنوری 2020امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہدنے کہا ہے کہ ظلم و استحصال پر مبنی نظام پر کاری ضرب لگانے کے لئے عوام جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔ووٹ کی پرچی میں بہت قوت ہے، جسے سوچ سمجھ کر استعمال کرکے عوام ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے دفتر میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسرا قتدار آکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔ جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں مظلوم ، غریب اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہےانہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایسی ترقی چاہتے ہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں۔ ملک میں غریب لوگوں کی زندگی اجیر ن ہو کر رہ گئی ہے۔ غربت ، پسماندگی اور ناخواندگی کی وجہ سے ترقی و خوشحالی کی منزل دور ہوتی جا رہی ہے۔  جماعت اسلامی کے دروازے نئے آنے والوں کےلئے کھلے ہیں اور اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والا ہر شخص جماعت اسلامی میں شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری سیاسی چپقلش عوام کے حقوق کے لیے نہیں۔ سیاستدانوں کے اپنے مسائل ہیں عوام کا اپنا مسئلہ ہے۔ عوام کی حالت دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ حکومت لوگوں کے باورچی خانے بند نہ کرے۔ پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام کے بغیر ملک میں ہر تجربہ کیا گیا مگر وہ ناکامی سے دوچار ہوا۔ پاکستان کے قیام کا مقصد ایک اسلامی اور فلاحی ریاست کا قیام تھا لیکن اس طرف کوئی قدم نہیں بڑھایا گی

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس