Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مسئلہ کشمیر پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی اورلاتعلقی کشمیریوں کو خوفناک تاریک مستقبل کی طرف دھکیل رہی ہے ۔لیاقت بلوچ


 

لاہور 11جنوری 2020ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں منشور کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف کو توسیع کی قانون سازی ہو گئی اس کے بعد اب ریاستی اداروں ، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت کو غیر مشروط اندھی سرپرستی حاصل نہیں رہے گی ۔ حکومت کو نااہلی ، غرور تکبر ، ناکامیوں کی جگہ اہلیت ثابت کرناہوگی لیکن یہ معاملہ واضح ہے کہ حکومت میں اصلاحی اقدامات کے کوئی آثار نہیں ۔ چیف ایگزیکٹو بدلے گا یا قبل از انتخابات ہوں گے ، تبدیلی بلوچستان ، پنجاب اور کے پی سے شروع ہوگی ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر حکومت کی پر اسرار مجرمانہ خاموشی اور لاتعلقی کشمیریوں کو خوفناک تاریک مستقبل کی 

طرف دھکیل رہی ہے ۔ مودی کے اقدامات سے پورا انڈیا سراپااحتجاج اور ظلم و تعصب کا چہرہ بے نقاب ہوگیاہے لیکن عمرا ن خان حکومت کی خاموشی مودی کے لےے سہولت کار ثابت ہورہی ہے ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ کوئٹہ میں خود کش دھماکہ میں پندرہ نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ان واقعات کا مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں ،یہ ریاست پر حملہ ہے ۔ دشمن قومی وحدت و سلامتی پر وا ر کرتاہے لیکن ملک کا مخصوص مائنڈ سیٹ واقعہ کی سنگینی کا رخ موڑ دیتاہے ۔ کوئٹہ دہشتگردی کی کڑیاں دہلی ، تل ابیب اور واشنگٹن سے جڑی ہوئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور سیکورٹی ادارے بلوچستان کے سیاسی اقتصادی حالات ٹھیک کریں ۔ صوبائی حکومت سر پھٹول کا شکار ہے عوام کا کون والی وارث ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کو ظلم ، بے حسی ، نفسا نفسی اور بے یقینی کے بحرنوں سے نکالنے کے لیے ملک گیر جدوجہد جاری رکھے گی ۔ 

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس