Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مساجد اور مدارس کو نشانہ بنانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔محمد حسین محنتی


کراچی10جنوری2020ء: جماعت اسلامی کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کوئٹہ میں مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ کی مسجد میں بم دہماکے میں پولیس کے اعلیٰ اہلکار ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15افراد کی شہادت اور19افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس کو نشانہ بنانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،دشمن ملک پاک وطن میں امن امان کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا، واقعہ میں وہی لوگ ملوث ہیں جن کے ہاتھ فاٹا اور بلوچستان کے عوام کی خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگردی پر قابو پانے کے دعووں کے برعکس وقفے وقفے سے ملک خاص طور پر بلوچستان دہشتگردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ملکی بجٹ کا بہت بڑا حصہ خرچ ہونے کی باوجود دہشتگردی کی کاروائیاں جاری ہیں جو حکومت اور ایجنسیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں شہداءکے لواحقین کو معاوضہ اور زخمیوں کا سرکاری خرچ پر بہترین علاج کیا جائے جبکہ حکومت دہشتگردوں کیخلاف موثر کاروائی کرکے واقعہ میں ملوث انسانیت دشمن دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی اظہار ہمدردی ، مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کیلے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس