Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سامراجی قوتیں امت کو علاقائیت وفرقوں میں تقسیم کرکے اپنے مکروہ مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ محمدحسین محنتی


کراچی 07 جنوری 2020  جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سامراجی قوتیں امت کو علاقائیت وفرقوں میں تقسیم کرکے اپنے مکروہ مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، ہمیں اپنے اتحاد ویکجہتی اور ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے نعرے کے تحت اغیاری کی تمام سازشوں کو نیست ونابود کرنا ہوگا، جمعیت نوجوانوں کو تعلیم اور آگے بڑھنے کے شوق کے ساتھ تعمیر سیرت وکردار پر خاص توجہ دے،ان خیالاات کا اظہار انہوں نے رضوان مسجد فیڈرل بی ایریا میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت منعقدہ پانچ روزہ تربیت گاہ سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی ناظم اسدعلی قریشی،معتمد صوبہ شمس تھیبو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہیں اس کی صحیح تعلیم وتربیت اور رہنمائی بہت ضروری ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کو اپنے مقصد زندگی سے آگاہ ،معاشرے کی اصلاح اور ملک وملت کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرے کیونکہ آج کے بچوں کو ہی کل ملک کی باگ دوڑسنبھال کراس کے مستقبل کو سنوارنے کا کام کرنا ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس