Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ایمان کی طاقت سب سے بڑی دولت ہے جس کا جدید سائنس اور دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کرسکتی۔جاوید قصوری


فیصل آباد3جنوری 2020ء:پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی پنجاب کے امیر محمدجاویدقصوری نے جامع مسجدبدرغلام محمدآبادمیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرضلعی امیر انجینئرمحمدعظیم رندھاوا، جنرل سیکرٹری پروفیسرملک معراج الدین ،نائب امیر محمدسلیم سرور،امیرزون پی پی117چوہدری عبدالغفور،پی پی110چوہدری عمرفاروق اوردیگرذمہ داران بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ عوام جمہوری،اسلامی، فلاحی اور کرپشن فری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے، ایمان کی طاقت سب سے بڑی دولت ہے جس کا جدید سائنس اور دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ کرسکتی ہے اور نہ ہی ان کے جذبہ ایمانی میں کوئی کمی لاسکتی ہے۔ کشمیر، فلسطین اور افغانستان کے مسلمان اسی جذبے کے تحت سامراجی قوتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت نے گزشتہ سال مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دیں،معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اب نئے سال میں بھی بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم کو مایوس کیا ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے جدجہد کر رہی ہے۔صوبائی امیر نے کارکنان وذمے داران پرزور دیاکہ وہ اپنی دعوت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے اخلاق و کردار اور انسان دوستی کا مثالی نمونہ پیش کریں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس