Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت نے ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کرکے قوم کو نئے سال کا ”تحفہ“دیدیا ہے۔جاوید قصوری


لاہور یکم جنوری 2020ء:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب اورصدرملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے حکومت کی جانب سے پڑولیم کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایل پی جی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کرکے قوم کو نئے سال کا ”تحفہ“دیدیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر2 روپے 61 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 25 پیسے،ڈیزل کی قیمت فی لٹر127روپے 26پیسے ک اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 10 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا۔ایک سال کے دوران حکومت نے 7بار پڑولیم کی مصنوعات میں مجموعی طور پر 20روپے کا اضافہ کیا ہے۔جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پڑولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اگر حکمران عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتے تو مسائل میں اضافہ بھی نہ کریں۔2019حکومتی ناکامیوں کا سال تھا۔  عوام کو صاف پانی، خالص اشیاء، صحت کی بنیادی سہولت، ملاوٹ سے پاک چیزیں، لاقانونیت، عوام کو عدم تحفظ اور اس طرح کے ان گنت مسائل درپیش ہیں۔معاشرے کی اجتماعی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کا معیار زندگی بہتربنایا جائے، یہ ہی اصل تبدیلی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس زبانی کلامی اقدامات اور دکھاوے کے سواکچھ نہیں۔ صرف سترہ ماہ میں ہی تحریک انصاف کی حکومت عوا م میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان حال ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اداروں کے درمیان عدم تعاون اور چپقلش کی فضا ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ پاکستان اندرونی لحاظ سے مضبوط ہوگا تو بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔ ضرورت اس امر ہے کہ حکمران اپنی اصلاح کرتے ہوئے رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں اورمخلص ہوکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس