Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تعلیم برائے تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں جب تک اسکے ساتھ تزکیہ اور تربیت کا بھی اہتمام نہ کیا جائے۔حافظ نصراللہ عزیز


کراچی 31دسمبر 2019 ء:جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ تعلیم برائے تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں جب تک اسکے ساتھ تزکیہ اور تربیت کا بھی اہتمام نہ کیا جائے۔دنیا میں بے عمل انسان کی کوئی قدروقیمت نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضوان مسجد فیڈرل بی ایریا میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت منعقدہ 5روزہ فہم تدریس القرآن کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بچے مستقبل کے قائد اور معمار تبھی بن سکتے ہیں جب تعلیم کے ساتھ ان کی معیاری دینی تربیت کا اہتمام بھی کیاجائے، اعلیٰ تعلیمی اداروںمیں بھاری فیس دیکر تعلیم حاصل کرنے والوں کا حال لاہور کارڈیو کے باہر پوری قوم نے دیکھ لیا جہاں پر قانون کی ڈگریاں حاصل کرنے اور دل کا علاج کرنے والے وکلاءاور ڈاکٹرز کا دنگل پاکستان سمیت دنیا بھر میں لائیو نشر ہوتا رہا ، اعلیٰ تعلیم اگر انسان کے اندر انسانی اقدار پیدا نہ کرسکے تو ایسی تعلیم کے باجود انسان وحشی جانوروں سے بھی بدتر ہوتا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے عوام کیلئے ایک نادر قدرتی تحفہ ہے جس کی آغوش میں تربیت حاصل کرنے والے طلباءآج ہر فیلڈ میں اعلیٰ خدمات ادا کررہے ہیں لیکن کبھی ان کے کردار اور کام پر کسی کو انگلی اٹھانے کی بھی ہمت نہ ہوسکی، یہ جمعیت کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ سیاست ہو یا کوئی بھی شعبہ زندگی ہو ہر جگہ پر جمعیت کے تربیت یافتہ پروفیسرز،ڈاکٹرز، وکلائ،سیاستدان اور فوج میں قابل اور ملک وقوم پر جان نچھاور کرنے والے نوجوان کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو اسلامی جمعیت طلبہ، بزم ساتھی کی نگرانی میں تربیتی کیمپس اور اجتماعات میں بھیجیں تاکہ مستقبل کے معماروں کی صحیح ذہنی نشونما ہوسکے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس