Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

امریکی غلام و مودی کی وفادار قیادت سے چھٹکارہ اور نظام مصطفی کا نفاذ مسائل کا حل ہے۔حافظ نصراللہ


کراچی 30دسمبر 2019 ء:جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ نام نہاد سیکولر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ملک کو مسائلستان بنایا ہوا ہے،امریکی غلاموں اور مودی کے وفاداروں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ عوام کو دعوت الی اللہ کے ذریعے نظام مصطفی کے نظام کے نفاذ کیلئے تیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ میں ایک عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر محمد یوسف، محمداکرم قریشی اور مولوی کفایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ این آر او نہیں دونگا کا راگ الاپنے والی حکومت نے نیب کے پر کاٹ کر تاریخ کا سب سے بڑا این آراو کیا ہے، یوٹرن سرکار کی جانب سے تاجروں، کرپٹ بیوروکریسی اور سیاستدانوں سمیت اپنے قریبی دوستوں اور پی ٹی آئی رہنماﺅں کو بچانے کیلئے نیب کو معذور کردیا گیا ہے جو اس حکومت کا سب سے بڑا یوٹرن ہے، عوام بھوک، بدحالی، مہنگائی، بیروزگاری کی سونامی میں پس چکے جبکہ حکمران اپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے احتساب سے بچنے کی کوششوں میںمصروف عمل ہیں۔ عمران خان سرکار کے تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ اور مدینے کی ریاست بنانے کے دعوے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔ عوام اب کرپٹ سیاستدانوں کی باتوں میں آنے کی بجائے شریعت محمدی میں پناہ حاصل کرنے کیلئے دیانتدار اور اہل قیادت کو منتخب کریں، جماعت اسلامی روز اول سے پاکستان میں نظام مصطفی کے قیام کیلئے کوشاں ہے، عوام ساتھ دے تو قائداعظم ؒ کا خواب شرمندہ تعبیر اور اسلامی پاکستان ۔خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس