Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قادیانیوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے نصاب تعلیم پر حملے کیے جارہے ہیں۔ دردانہ صدیقی


لاہور 29دسمبر2019ء: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے ملک و ملت کی تعمیر میں بڑا کردار ہوتا ہے، اساتذہ کسی بھی معاشرے میں انقلاب برپا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اسلامی فلاحی ریاست قائم ہونے سے بھی پہلے نبی کریم نے تعلیم کا نظام قائم کیا۔ بدقسمتی سے بیرونی غلامی کے پیروکار نصاب  میں سے قرآن و حدیث کو چن چن کر نکالنے کی یکے بعد دیگرے کوششیں کرتے رہتے ہیں مگر ہم ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ المحصنات لاہور کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے امامت کا دامن علم سے جوڑا، نبی اکرم  نے صحابہ کے حصول تعلیم کوترجیح دی جنہوں نے آگے چل کر اسلامی ریاست کی باگ دوڑ سنبھالی۔ لارڈ میکالے کے نظام تعلیم نے ہمیں ذہنی غلامی کے شکنجے میں دھکیل دیا، جبکہ قادیانیوں کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے بھی نصاب پر حملے جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عورت آزادی مارچ، سوشلزم کے نام پر آج سیکولرازم کے مردے میں دوبارہ جان ڈالی جارہی ہے۔ مگر سارے نظرئیے اور سارے نظام آزمائے جاچکے اب اسلام کی باری ہے، خود کو اس بڑی ذمہ داری کے لئے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست سے ہماری شہ رگ کشمیر بھارت کے کرفیو میں ہے، وادی کو انسانی جیل بنادیا گیا، لیکن کشمیر ایشو کو پس پردہ ڈالنے کے لئے روز کوئی نہ کوئی نان ایشو کو ایشو بناکر ادھر توجہ کردی جاتی ہے۔ تقریب میں کامیاب طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازا گیا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس