Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور نہ ہی کوئی ویژن ہے۔کاشف شیخ


کراچی 29دسمبر 2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کراچی تا کشمور سندھ مں گیس بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما اور سخت سردی کے باوجود گیس بحران نے تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، ان کی مسلسل ناکامیوں اور نااہلی سے لگتا ہے کہ ان کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی کوئی ویژن ہے،انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ شدید سردی میں گیس بحران کی صورتحال نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے، بچوں، بزرگوں ،خواتین سمیت ٹرانسپورٹر ز کو سخت پریشان کردیا ہے، حکومت کا کام صرف ہر چیز پر ٹیکس لگاکر عوام کے جیبوں پر ڈاکہ زنی نہیں ہے بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور سہولیات فراہم کرنا بھی ان کی ذمہ داری بنتی ہے۔گیس بحران پر وفاق وصوبائی حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کرکے بری الذمہ نہیں ہوسکتے، صوبائی رہنماءنے زور دیا کہ حکومت صورتحال کی سنگینی اور عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے فوری طور پر گیس بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقداما ت کرے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس