Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

معاشی بحران سنگین ہوچکا،حکومت کے پاس معاشی بحران سے نکلنے کی کوئی حکمت عملی نہیں۔جاویدقصوری


لاہور27دسمبر2019ء:امیرجماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ معاشی بحران سنگین ہوچکاہے ۔ حکومت کے پاس معاشی بحران سے نکلنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ۔ معیشت کے بہتری کے حوالے سے حکومتی وزراء کے بیانات محض طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں ۔ عوامی مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے ۔ نا اہلی اور نالائقی میں موجودہ حکومت سابقہ تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے ۔ ہر طرف مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف بحرانوں کی زد میں ہے ۔ موجودہ حکومت میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ملک کودرست سمت پر لاسکے ۔ ایک طرف مہنگائی،بےروزگاری،غربت،لاقانونیت میں اضافہ ہورہاہے تو دوسری جانب احتساب کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہاہے ۔ حکمرانوں نے احتساب کے سارے عمل کو داغ دار کردیا ہے ۔ احتساب کا عمل محض چند لوگوں کے گرد گھوم رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی اب تک کی کارکردگی چند لوگوں کی گرفتاری کے علاوہ کچھ نہیں ۔ نیب کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی ۔ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ ججز،بیوروکریٹس ، جرنیلوں اور حکومتی صفوں میں موجود کرپٹ عناصر کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔ جب تک سب کا بلا امتیاز احتساب نہیں ہوتا ،احتساب کے پورے نظام پر انگلیاں اٹھتی رہیں گی ۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہاکہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو سنجیدگی کامظاہرہ کرنا ہوگا ۔ احتساب کے نام پر رچایاجانے والاڈرامہ اب زیادہ دیر تک چلنے والا نہیں ۔ قوم حکومت کا اصل چہرہ پہچان چکی ہے ۔ بیان بازی اور احتساب احتساب کھیلنے سے کوئی تبدیلی نہیں آنے والی ،عملی اقدامات سے تبدیلی آئے گی ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس