Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،حکمرانوں کی غیرت کب جاگے گی؟۔کاشف سعید شیخ


کراچی24دسمبر2019ء: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے جماعت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہونے والے کامیاب و تاریخی کشمیر مارچ میں عوام کے سمندر نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نہ صرف اپنی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ان کی اخلاقی وسیاسی مدد ہم پرفرض ہے۔جماعت اسلامی کشمیری عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی۔آج وادی کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو کو چارماہ سے بھی زیادہ عرصہ گذرچکا ہے مگر عالمی ضمیر،مسلمہ امہ کے حکمرانوں کی طرح حکومت پاکستان نے بھی تاحال زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔قوم آخری گولی اورآخری حد تک لڑنے والوں کے وعدے پر عمل درآمد کی بھی منتظر ہے۔بحرحال بے حس قیادت بھلے غیروں کی غلام اورمصلحت پسندی کا شکار ہو مگر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس