Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام صحت و تعلیم اور بنیادی ا نسانی ضروریات کیلئے ترس رہی ہے ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور21دسمبر2019ء:صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت غربیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات اونٹ کے منہ میں زیرے دینے کے برابر ہیں ایک بیڈ پر تین تین مریض علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں ۔ حکومت کا صحت کارڈ کا ڈرامہ بھی سیاسی ایجنڈا بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریاعظیم(وقف) ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے ڈونر اور ہسپتال کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ثریاعظیم ہسپتال بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء، ڈاکٹر لیاقت علی، محسن بشیر سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ عوام صحت و تعلیم اور بنیادی انسانی ضروریات زندگی کیلئے ترس رہی ہے جبکہ حکمران اپنا اقتدار بچانے،مخالفین کے خلاف بیانات دینے میں مصروف عمل ہیں اور عوامی مسائل کم ہونے کی بجائے دن بددن بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کی نسبت سرکاری ہسپتالوں میں غربیوں کیلئے علاج معالجہ کی مفت سہولیات ختم کرکے عوام دشمن اقدامات کیے ہیں جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بنا اقتدار کے شہریان لاہور کیلئے صحت کی معیاری سہولیات 200 روپے کی فیس پر مہیا کر رہی ہے جبکہ غریب اور مستحق افراد کے لیے مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاری ہیں یہ
سب مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہو رہا ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس