Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ناجائزمنافع خوروں نے سبزیاں ، پھل اوراشیاء ضروریہ کو عام آدمی کی پہنچ سے دورکردیاہے ۔چوہدری عبدالغفور،مختارعلی


فیصل آباد 19دسمبر2019ء: جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیر چوہدری عبدالغفور،جنرل سیکرٹری مختارعلی اوردیگر رہنماءوں نے کہا ہے کہ ناجائزمنافع خوروں نے سبزیاں ، پھل اوراشیاء ضروریہ کو عام آدمی کی پہنچ سے دورکردیاہے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اورعملہ دفاتر میں بیٹھ کر فائلوں کوپیٹ بھرتے رہے ہیں جبکہ منافع خورعوام کی جیبوں سے پیسہ نکالتے رہتے ہیں ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹس پر عملدرآمد کی بجائے سبزی،پھل دالیں وکھانے پینے کی دیگراشیاء فرورخت کرنے والے ہر دوکاندار،ریڑھی بان اورٹھیلے والے نے اپنے نرخ مقررکررکھے ہوتے ہیں اورغریب عوام کودونوں سے سے لوٹتے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جونرخنامہ مقررکیاجاتاہے اس پرکتناعمل ہورہاہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اہلکاروں نے کبھی چیک کرنابھی گوارانہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اہلکاروں اورگراں فروشوں کے گھٹہ جوڑکاخمیازہ غریب اورمتوسط طبقہ کو بھگتنا پڑرہاہے ۔ انہوں نے ڈی سی فیصل آبادسے مطالبہ کیاہے کہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے گراں فروشوں اورپرائس کنٹرول کمیٹی کے نا اہل عملہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس